29 دسمبر، 2015، 8:44 PM

بیلجیم میں نئے سال کے موقع پروہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بیلجیم میں نئے سال کے موقع پروہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بیلجیم میں پولیس نے نئے سال کے موقع پر وہابی دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم میں پولیس نے نئے سال کے موقع پر وہابی دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیلجیم پولیس نے خفیہ اطلاعات کے بعد دارالحکومت برسلز، صوبہ فلیمش، برا بینٹ اور لیج میں چھاپے مار کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے ذاتی استعمال کے کمپیوٹر اور ان کے پاس موجود فوجی وردیاں اپنے قبضے میں لے لیں تاہم ان کے قبضے سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا کوئی تعلق پیرس حملوں سے نہیں تاہم گرفتار افراد میں سے ایک کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کا سیل چلانے کا انچارج ہے جب کہ وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔

بیلجیم پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر پیرس میں طے شدہ جگہوں اور پولیس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں تاہم ان افراد کی شناخت کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

News ID 1860677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha